انوارالحق کاکڑ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی چوائس نہیں،پی ٹی آئی سے بھی مشاورت نہیں کی گئی،شاہ محمود

اسلام آباد ( آن لائن ) وائس چئیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انوارالحق کاکڑ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی چوائس نہیں،پی ٹی آئی سے بھی مشاورت نہیں کی گئی، انوار الحق ایک پڑھے لکھے،سنجیدہ اور شریف النفس انسان ہیں،امید ہے وہ آئینی مدت کے اندر صاف شفاف انتخابات کروائیں گے بصورت دیگر ہمیں افسوس ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران شاہ محمودقریشی نے ملک کے 8 ویں نگران وزیراعظم کے طور پر انوار الحق کی تقرری پر ردعمل میں کہا کہ ماضی میں انوار الحق کاکڑ سے مثبت تعلق رہا ہے۔

جب وزیر خارجہ تھا تو ان سے کئی نشستیں بھی ہوئی، مجھے ایک مہذب اور پڑھے لکھے شخص دکھائی دئیے اب دیکھتے ہیں انوار الحق کاکڑ بطور نگران وزیراعظم کیسا برتاوٴ کرتے ہیں۔آئین کے مطابق ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ صاف شفاف انتخاب کرائیں اگر وہ آئینی مدت کے اندر صاف شفاف انتخابات کروا لیں تو ہم ان کو مبارکباد دیں گیاور مکمل تعاون بھی کرنا چاہیں گے اور اگر ان کا کردار اس کے برعکس ہوا تو اس پر افسوس بھی ہو گا پھرہم اس پر اپنا نکتہ نظر بھی پیش کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ انوار الحق کاکڑ کا تعلق چھوٹے صوبے سے ہے، مسائل بخوبی جانتے ہیں۔لیکن اس تمام تر عمل میں پی ٹی آئی کے ساتھ مشاورت نہیں کی گئی۔لگتا یہ بھی ہے کہ پی ڈی ایم کی دو تین بڑی جماعتوں کی خواہش بھی پوری نہیں ہوئی۔ انوار الحق کاکڑ نہ تو ن لیگ کی چوائس ہیں اور نہ ہی پیپلز پارٹی کی۔

Comments are closed.