پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے دورہ سعودی عرب

راولپنڈی(آن لائن)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے دورہ سعودی عرب کیااور سعودی لینڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید سے ملاقات کی۔ائیر چیف نے اپنے سعودی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبد العزیز سے بھی ملاقات کی۔ملاقاتو ں میں پاک سعودی دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔پاک سعودی فضائیہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں اور ٹیکنالوجی تعاون پر اتفاق کیا۔ائیر چیف کو سعودی آرمی چیف کی طرف سے کنگ عبد العزیز بیج آف آنر سے بھی نوازا گیا۔

Comments are closed.