خیبرپختوانخوا اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،اسپیکر مشتاق غنی نے حلف لیا
پشاور(آن لائن) خیبرپختوانخوا اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ اسپیکر مشتاق غنی نے حلف اٹھایا۔سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پہلے شہدا پولیس اور فوج کو خراج تحسین کرتے ہوئے ایس پی اعجاز خان پولیس اہلکار اور علی امین کے والد کے لئے فاتح خوانی کی سپیکر کی طرف سے تمام ممبران کو مبارکباددی جس کے بعد مشتاق غنی نے 115 نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔صوبائی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا جو تقریبا پونے ایک بجے شروع ہوا۔
سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا کہ سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذقت نامزدگی گذشتہ روز شام پانچ بجے تک جمع کرئے جو رات 11 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے آج صبح29فروری کو دس بجے سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا،رولز آف بزنس کے تحت نو منتخب ارکان اسمبلی نے دستخط کئے خیبرپختوانخوا اسمبلی کے اجلاس سے قبل شدید بے نظمی دیکھنے میں آئی۔ گنجائش سے زیادہ افراد اسمبلی کی گیلری میں پہنچ گئے۔
مسلم لیگ ن کی خاتون رکن ثوبیہ شاہد پر لوٹا، بوتلیں اوردیگر سامان پھینک دیا گیا ۔مسلم لیگ (ن) کی کارکن ثوبیہ شاہد ایوان میں کھڑے ہو کر ہاتھ میں پہنی جانے والی گھڑی دکھا رہی تھیں کہ اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ان پر خالی بوتل، جوتا، بال پین اور لوٹا پھینکا تاہم ثوبیہ جاوید مسلسل گھڑی دکھاتی رہیں پاکستان تحریک انصاف پارلمینٹرین کے ایم پی اے ہشام انعام اللہ کی آمد پر شدید نعرے بازی کی جبکہ ہشام انعام اللہ مکہ لہرا کر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو جواب دے رہے تھے اپوزیشن ممبران کے گیٹ پر دھکم پیل کرکے درجنوں کارکن مین اسمبلی حال میں داخل ہوگئے تھے اسمبلی حال کے کے گیلریوں میں شدید بدمزگی رہی پی ٹی ائی کے کارکن عمران خان کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں مہمانوں کی گیلریوں سے اپوزیشن ممبران پر پانی کی بوتلیں اور دیگر چیزیں پھینک دی گئی کارکنان ایم پی ایز کی کرسیوں کے ساتھ کھڑے ہوکر نعر ے بازی بھی کی ہشام انعام اللہ پر لوٹے کے نعرے لگائیک کاکنان سکیورٹی اہلکار کارکنان کے ساتھ لڑ پڑے پاکستان تحریک انصاف کے کئی ایم پی ایز اپنے ساتھ عمران خان کی تصویر لائے ہیں نامزد وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور اور دیگر ارکان عمران خان کی تصویر کے ساتھ ایوان میں پہنچے۔ عمران خان نے اسپیکر کے پی اسمبلی کے لیے بابر سلیم سواتی کو نامزد کردیا۔ نو منتخب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
Comments are closed.