نواز شریف نے با ضابطہ طور پر میاں شہباز شریف کو وزیر اعظم، سردار ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی کے لیے نامزد کر دیا
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قائد میاں نواز شریف نے با ضابطہ طور پر مسلم لیگ( ن) کی طرف سے میاں شہباز شریف کو وزیر اعظم کے لیے اور سردار ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی کے لیے نامزد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی زیر صدڈارت پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ،پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم پہنچنے پر نواز شریف کا شاندار استقبال کیا گیا ، نواز شریف کی آمد پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا
، نو منتخب ارکان کاپارٹی قیادت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے ملک کو مشکلات سے نکالنے میں قیادت کا ہر قدم پر ساتھ دینے کا عزم کا اظہار کیا ہے نواز شریف نے وزیراعظم کے لیے شہباز شریف کا نام پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھے جس کی پارلیمانی پارٹی نے توثیق کردی ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پارلیمانی پارٹی نے قیادت کے فیصلے پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کی تشکیل سمیت تمام فیصلوں کا اختیار پارٹی قیادت کو سونپ دیاگیا ۔پارلیمانی پارٹی نے ملک کی بہتری ،عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور جمہوریت کی بالادستی ،پارلیمان کے استحکام کے لئے کردار ادا کے کا عزم کے ساتھ ملک اور قوم کو ملکر مشکلات سے نکالنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔
اس موقع پر سربراہ مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ نے پہلے بھی ملک اور قوم کی بہتری کیلئے کام کیا اور آئندہ بھی ملک و قوم کی بہتری کیلئے کام جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھنور سے نکالنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو واپس پٹٹری پر چڑھائیں گے ،نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک اب مزید کسی تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا تبدیلی لانے والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا اسے دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہوگا،پاکستان کو انتشار کی نہیں تحاد کی ضرورت ہے پاکستان کو تبدیلی کی نہیں تعمیری سیاست کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر (ن) لیگ کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے بڑے بھائی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے جب بھی ذمہ داری دی اسے احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کی ،پی ڈی ایم حکومت میں بھی ملک کو مشکلات سے نکالا اور آئندہ بھی یہ کام جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی والوں نے ملک کو دیوالیہ سے نکال دیا تھا پی ڈی ایم کی حکومت نے انتہائی جانشفشانی سے ملک کے لیے کام کیا پاکستان کو واپ اپنے گاؤں پر کھڑا کرینگے اس کے لیے سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا اور محنت کرنا ہوگی ۔
شہباز شریف نے کہا کہ میری دلی خواہش تھی کہ میاں نواز شریف ہی چوتھی مرتبہ وزیراعظم کا منصب سنبھالیں میری اپنی کوئی خواہش نہیں تھی کہ میں وزیراعظم بنوں پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف نے مجھے یہ فریضہ ادا کرنے کی ذمہ داری سونپی میں بھرپور کوشش کرونگا کہ اس بھاری ذمہ داری کو بااحسن طریق انجام دوں مجھے بطور وزیراعظم نامزد کرنے پر میں پارٹی قائد اور پارلیمانی پارٹی کا تہہ دل سے مشکور ہو ۔
اس موقع پر شہباز شریف کے پرجوش خطاب پر پارلیمانی پارٹی کا ڈیسک بجا کر خیر مقدم کیا گیا جبکہ میاں نواز شریف نے بھی نامزد وزیراعظم کی بھرپور تائید کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت ہمارے قائد نواز شریف نے کی جس میں نواز شریف نے باضابطہ شہباز شریف بطور وزیراعظم اور ایاز صادق کو اسپیکر نامزد کیا نوازشریف کی پارٹی اور ملک کے لئے خدمات ہیں جن پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہم نے جوا عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ترقیاتی کام کئے اس پر پارلیمانی پارٹی میں روشنی ڈالی ڈپٹی اسپیکر کے لئے پیپلزپارٹی کے ساتھ آج باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔ عطاء تارڑنے مزید کہا کہ اتحادیوں جماعتوں کے ساتھ آج شام کو مشترکہ پارلیمانی میٹنگ ہے مشترکہ اجلاس اور عشائیہ پنجاب ہاوس میں ہوگا وزارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نہ کبھی خواہش کی نہ اظہار کیاپارٹی جو ذمہ داریاں دے گی ان کو نبھاوٴں گا گورنر بلوچستان کے لئے پارٹی قیادت جلد فیصلہ کرے گی۔
Comments are closed.