سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن ،6 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی(آن لائن)سییکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے ۔فارنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی بھی زخمی ہوگیا۔ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کے اغوا سمیت دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔علاقہ مکینوں کا آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہارکیا۔

Comments are closed.