’اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ ہوں گے،سینیٹر عرفان صدیقی
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن نے تصدیق کی ہے کہ اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ ہوں گے۔اپنے ایک بیان مین پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے امیدوار نہیں بلکہ وزیر خزانہ ہوں گے، نئی حکومت تشکیل پانے کے بعد اسحاق ڈار ہی وزارت خزانہ سنبھالیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار مارچ 2024ء میں سینیٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے اور توقع ہے کہ وہ ایوانِ بالا میں دوبارہ منتخب ہو جائیں گے، پارٹی میں ہر پالیسی فیصلہ یا وفاق یا پنجاب میں حکومت کی تشکیل کا فیصلہ نواز شریف کی مرضی سے کیا جا رہا ہے
Comments are closed.