آئی ایم ایف کو خط لکھ کرثابت کردیا کہ ملک کو ترقی نہیں کرنے دینی، عطا تارڑ
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہاکہ آئی ایم ایف کو خط لکھ کر یہ ثابت کر رہے ہیں کہ ملک کو ترقی نہیں کرنے دینی، اخلاق سے گری حرکتیں کرنا اور بدتمیزی ان کا وطیرہ بن گیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آج طوفان بدتمیزی تھی
، اخلاق سے گری حرکتیں کرنا اور بدتمیزی ان کا وطیرہ بن گیا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے بانی کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ کر یہ ثابت کر رہے ہیں کہ ملک کو ترقی نہیں کرنے دینی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کو ایوان کے اندر اور باہر ان کی حرکتوں سے روکیں گے،ہاوس کو ٹھیک رکھنے کیلئے ن لیگ کا پی ٹی آئی سے بھی رابطہ ہے،عامر ڈوگر اور ان کے دیگر ارکان سے بھی ملے ہیں تاکہ ایوان کی کاروائی ٹھیک چلے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے انتخاب کے بعد کابینہ کا فیصلہ ہو گا۔
Comments are closed.