یوسف رضا گیلانی ،نزہت صادق،مولانا غفور سینیٹ سے مستعفی ہوگئے،قومی اسمبلی میں عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (آن لائن )مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر نزہت صادق نے بھی سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا۔سینیٹر نزہت صادق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے انہوں نے منظور کر لیا، سینیٹر نزہت صادق نے بطور رکن قومی اسمبلی حلف لیا۔دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغور حیدری سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے، مولانا عبدالغفور حیدری نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو پیش کیا جسے منظور کر لیا گیاہے ، وہ قومی اسمبلی سے رکن منتخب ہوئے ہیں اور آج افتتاحی اجلاس میں عہدے کا حلف اٹھا لیا،پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کا استعفیٰ منظور کرلیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

Comments are closed.