نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن آمنے سامنے آگئے،پرجوش مصافحہ کیا

اسلام آباد(آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا قومی اسمبلی میں آمنا سامنا ،پرجوش انداز میں ایک دوسرے سے مصافحہ کیا ۔قومی اسمبلی کے افتتاحی سیشن میں حلف برداری کے بعد نوازشریف اور شہبازشریف نے رول آف سائن پر دستخط کئے تاہم جب نوازشریف سپیکر ڈائس کے سامنے پہنچے تو ان کا سامنا مولانا فضل الرحمان سے ہوا ، دونوں نے ملاقات کی اور پرجوش انداز میں ایک دوسرے سے ملے۔رول آف سائن پر دستخط کے دوران ہی عبدالعلیم خان نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ، بلاول بھٹو زرداری بھی دستخط کرنے کے بعد مولانا فضل الرحمان سے ان کی نشست پر جا کر ملے اور عبدالغفور حیدری سے بھی مصافحہ کیا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن بینچز پر جا کر ملاقات کی جبکہ اس موقع پر بلاول بھٹو بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Comments are closed.