سینیٹ کی خالی9 نشستوں پرفوری الیکشن کرائے جائیں،پیپلز پارٹی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ کی 9 نشستیں خالی ہونے کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیاجس میں کہاگیا ہے کہ آٹھ سینیٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں حالیہ انتخابات میں کامیاب ہوئے،کامیاب سینیٹرز میں یوسف رضا گیلانی، عبدالغفور حیدری،نثار کھوڑو،جام مہتاب،سرفراز بگٹی،صادق سنجرانی،پرنس عمر،نزہت صادق شامل ہیں،نگران وزیراعظم بھی سینیٹ کی نشست سے پہلے مستعفی ہوچکے ہیں،نو خالی نشستوں پر فوری الیکشن کرایا جائے
Comments are closed.