مقدس ترین ایوان کے فلور پر مینڈیٹ چور، لٹیروں اور ڈاکووٴں کو جمع کر کے آئین اور جمہوریت کا تمسخر اڑایا گیا،تحریک انصاف
اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف نے نامکمل ایوان کے باوجود قومی اسمبلی کے طلب کردہ جعلی اجلاس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اپریل 2022 میں امپورٹڈ سرکار کی صورت ملک پر مسلط کیے جانے والے چہرے آج جعلی مینڈیٹ سرکار کی صورت ایک بار پھر بے شرمی سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر براجمان ہیں
،دستورِ پاکستان کے مطابق ملک کے مقدس ترین ایوان کے فلور پر مینڈیٹ چور، لٹیروں اور ڈاکووٴں کو جمع کر کے آئین اور جمہوریت کا تمسخر اڑایا گیا،عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر کسی دوسرے کے مینڈیٹ پر بیشرمی سے حلف اٹھانے والے کردار وہی ہیں جو گزشتہ پی ڈی ایم دور میں ملک کو دیوالیہ پن کے دہانے تک لے کر گئے،17 سیٹوں والی جماعت کے نمائندے کو وزیراعظم بنانے کا ناقابلِ قبول منصوبہ ملک اور معیشت کو شدید عدم استحکام سے دوچار کرے گا، جعلی مینڈیٹ پر جعلی سرکار بنانے والا نااہلوں کا ٹولہ ملک کو درپیش سنگین چیلنجز سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا،حقیقی عوامی مینڈیٹ کے حامل بانی چئیرمین عمران خان اور تحریک انصاف کے سپاہی مینڈیٹ چوروں کو آئین و قانون کی پامالی اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے
، قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے منتخب عوامی نمائندے پاکستانی عوام کے مینڈیٹ چوری کے خلاف ہر سطح پر بھرپور مزاحمت کریں گے اور یہ مقدمہ اس کے منطقی انجام تک لڑیں گے، عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو اب اسمبلی کے فلور سے لے کر ملک کے ہر کونے میں صرف عمران خان اور ان کے حقیقی آزادی کے نظریے کی گونج سنائی دے گی،عوام کے ہاتھوں تاریخی شکست کھانے والے مینڈیٹ چوروں کا جعلی اسمبلی سے لے کر عوام کی عدالت تک ہر قدم پر ذلت و رسوائی مقدر ہو گی۔
Comments are closed.