قومی اسمبلی اجلاس ، مہمانوں کی گیلری سے نعرے بازی پر اراکین کا شدید احتجاج
قومی اسمبلی کے اجلاس میں مہمانوں کی گیلری سے نعرے بازی پر اراکین کا احتجاج،اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی نعرے لگانے والوں کو باہر نکالنے کی ہدایت کر دی ،سنی اتحاد کونسل کے اراکین کا گیسٹ گیلری کے سامنے احتجاج،مہمانوں کی گیلری سے گھڑی چور کے نعرے لگانے والے شخص کو باہر نکال دیا گیا اجلاس میں مہرین رزاق بھٹو کے والد کے انتقال، پشاور میں ایس پی اعجاز خان کی شہادت اور دیگر واقعات پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر کے انتخاب کا طریقہ کار ایوان میں موجود اراکین کو بتایا رکن اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے اراکین کو اندر کیا ہوا ہے جیلوں میں رکھا ہے آپ کے ہاوٴس میں گھس بیٹھیے بیٹھے ہیں آپ کا ایوان مکمل نہیں ہے ہماری خواتین کی سیٹیں مکمل نہیں ہیں آپ کیسے پراسس کو مکمل کرسکتے ہیں آپ اس ہاوٴس کو کیسے چلا سکتے ہیں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا تنویر نے اظہار خیال کرنا شروع کیا تو سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے شور شرابہ شروع کر دیا، جس پر اسپیکر نے کہا کہ جب آپ لوگ بات کر رہے تھے تو سب نے خاموشی سے سنا، آپ لوگوں کو بھی دوسروں کو خاموشی سے سننا چاہیے۔ بعد ازاں اسپیکر راجا پرویز اشرف نے اسپیکر کے انتخاب کے عمل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت آپ خود الیکشن کمیشن گئے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن انتخابات سے متعلق فورم ہے قومی اسمبلی نہیں۔اسپیکر کے لیے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار ایاز صادق جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عامر ڈوگر ہیں، اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے سے ہو گا۔اسپیکر کے انتخاب کے بعد قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے چناوٴ کے لیے ووٹنگ ہو گی، ڈپٹی اسپیکر کے لیے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام مصطفیٰ شاہ ہیں۔
Comments are closed.