شہریارآفریدی کیخلاف ایم پی او آرڈرز جاری کرنے پر توہین عدالت کیس
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنراسلام آبادعرفان نوازمیمن کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قراردیتے ہوئے 6 ماہ قید کی سزا سْنا دی
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریارآفریدی کیخلاف ایم پی او آرڈرز جاری کرنے پر توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنراسلام آبادعرفان نوازمیمن کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قراردیتے ہوئے 6 ماہ قید کی سزا سْنا دی۔
. اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر عدالت میں پیش ہوئے۔فیصلے میں کہا گیا کہ ایم پی او آرڈرز میں اختیارات سے تجاوز پرپولیس افسران کو سزائیں سنادیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پائے ہیں۔جمعہ کو جاری کیے گئے فیصلے میں کہاگیاہے کہ ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کو بھی مس کنڈکٹ کا مرتکب قراردیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کو بھی ایک لاکھ روپے جرمانہ اورچار ماہ قید کی سزا سنائی، عدالت نے ایس ایچ او ناصر منظور کو دو ماہ قید کی سزا سنائی۔عدالت نے ایس پی صدر کوتوہین عدالت کیس میں بری کردیا۔عدالت نے عدالتی فیصلے کی کاپی وزیراعظم پاکستان کو فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ تیس دن میں اپیل میں سزا معطل نہ ہو تو گرفتار کیا جائے۔
Comments are closed.