دھاندلی کا الزام لگانے والوں کا منہ قانون کے ذریعے بند کیا جا سکتا ہے،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد ( آن لائن ) نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ دھاندلی کا الزام لگانے والوں کا منہ قانون کے ذریعے بند کیا جا سکتا ہے، دھاندلی کے حوالے الیکشن کمیشن اورزٹربیونلز موجود ہے، قانون سے باہر راستے تلاش کرنا مسائل کا حل نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ2013 کے الیکشن کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی نے بہت شور ڈالا تھا۔ پھر کمیشن نے واضح کر دیا کہ منظم دھاندلی نہیں ہوئی۔ کمیشن فائینڈنگ کے بعد پی ٹی آئی واپس آگئی، اگر قانون موجود نہیں تو نہیں قانون سازی کی جائے ، انھوں نے مزید کہا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا معاملہ عدالت میں ہے اس بارے کہنا قبل از وقت ہے۔

Comments are closed.