الیکشن کمیشن نے سینٹ کی چھ خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا
اسلام آباد (آن لائن ) الیکشن کمیشن نے سینٹ کی چھ خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا،سینٹ ارکان کے دیگر ایوانوں کے رکن منتخب ہونے پر چھ نشستیں خالی قرار دی گئی تھیں ۔ شیڈول کے مطابق سینٹ کی خالی نشتوں پر انتخابات کے لیے پولنگ چودہ مارچ کو کروائی جائے گی ۔ اسلام آباد کی ایک ، سندھ کی دو ، بلوچستان کی تین خالی نشتوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے ۔
Comments are closed.