نئے صدر کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب
اسلام آباد (آن لائن ) ملک کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کے انتخاب کیلئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کی صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے ،اجلاس میں صدر مملکت کے انتخاب کیلیے صبح دس بجے سے شام چار بجے تک پولنگ ہوگی۔صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کا مقابلہ ہوگا، سابق صدر آصف علی زرداری کو مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امید وار نامزد کیا ہے
Comments are closed.