چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سب کا تعاون ضروری ہے، شہبازشریف
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے، چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سب کا تعاون ضروری ہے، تمام اتحادی سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا انعقاد سینٹ بینکوئیٹ ہال میں کیا گیا، مسلم لیگ ن کے نامزد وزیراعظم شہبازشریف، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنماء اجلاس میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تمام اتحادیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے وزیراعظم کے لیے نامزد کیا، تمام اتحادی سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، بہت سے چیلنجز ہیں جن سے نمٹنے کے لیے سب کا تعاون ضروری ہے، عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے، سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب کروانے پر تمام اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سب مل کر حصہ ڈالیں گے تو معاشی چیلنج ضرور حل ہوگا۔آج ہونے والے نئے وزیراعظم کے انتخاب سے قبل اتحادی جماعتوں کے امیدوار شہبازشریف کی جانب سے اراکین کیلئے پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا، مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف کی جانب سے ارکان کے اعزاز میں پر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا جہاں اراکین کی حلوہ پوری، نان، مرغ چنے، ڈبل روٹی، سینڈوچ، چائے، گرین ٹی، کافی وغیرہ سے تواضع کی گئی۔
Comments are closed.