جسٹس مظاہر نقوی معاملہ،سپریم جوڈیشل کونسل کی اپنی رائے رواں ہفتے متعلقہ حکام کو بھجوائے جانے کا امکان
اسلام آباد(آن لائن )سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس(ر) مظاہر علی اکبرنقوی کے خلاف کاروائی مکمل ہونے پر رواں ہفتے کونسل کی رائے متعلقہ حکام کوبھجوائے جانے کاامکان ہے
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیی کی چیئرمین شپ میں کاروائی میں کی تکمیل کی گئی ، ،شہادتیں مکمل کرلی گئیں ،جبکہ ریٹائرجج نے گواہوں پر جرح کرنے سے انکار کردیاہے ان کی جانب سے کونسل کوبھجوایاگیاخط ریکارڈکاحسہ بنادیاگیا۔کونسل چیئرمین چیف جسٹس قاضی فائزعیسیی نے کہاتھا کہ کونسل دستاویزات اور گواہیوں کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رائے دیں گے،گواہوں نے اپناکام مکمل کرلیااور اب ہم اپناکام مکمل کریں گے۔
Comments are closed.