ڈپٹی کمشنر توہین عدالت کیس کے فیصلے کیخلاف انٹرکورٹ اپیل رواں ہفتے مقرر کئے جانے کا امکان

اسلام آباد(آن لائن )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی جانب سے توہین عدالت کیس میں سنگل بینچ فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت رواں ہفتے کیے جانے کاامکان ہے۔

سنگل بنچ کے فیصلے خلاف اپیل دورکنی بنچ سماعت کرے گا۔جمعہ کودائر کردہ اپیل میں موٴقف اپنا گیا ہے کہ مئی 2023 میں ایس ایس پی آپریشنز کی فراہم کردہ معلومات پر میٹننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ 2 جون 2023 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے نظر بندی کے احکامات کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دے ۔

Comments are closed.