قومی اسمبلی اجلاس کی جھلکیاں،ترانے کے دوران پوسٹر لہرانے پر ایاز صادق برہم
اسلام آباد(آن لائن ) وزیر اعظم کے انتخاب کے حوالے سے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے قومی ترانے کے موقع پر عمران خان کی تصویر کے پوسٹر لہرانے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے برہمی کا ااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ترانے کے دوران پاکستانی جھنڈا لہرائیں کسی اور کا نہیں، سنی اتحاد کونسل کے قومی ترانہ ختم ہوتے ہی سپیکر ڈائس کا گھراو کر لیا اور شدید نعرے بازی کرتے رہے اجلاس میں نومنتخب رکن جام کمال نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس اتوار کے روز سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا قومی اسمبلی کا اجلاس میں تلاوت ،نعت اور قومی ترانے کے بعد سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے سپیکر قومی اسمبلی کے ڈائس کے سامنے احتجاج شروع کر دیا اور مختلف قسم کے نعرے لگائے رہے تیرا یار میرا یار قیدی نمبر 804 کے نعرے لگائے جاتے رہے ہم لے کے رہیں گے آزادی،جبکہ جمشید دستی پالش کی ڈبی ہوا میں اچھالتے رہے
، دوسری جانب ،ن لیگی ارکان کی جانب سے گھڑی چور کے نعرے لگائے جاتے رہے سنی اتحاد کونسل کے اراکین ایوان میں عمران کی تصویر کے پوسٹر لے آئے اور مسلم لیگ ن کے اراکین بھی پوسٹرز کے ساتھ اپنی نشستوں پر براجمان رہے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے اراکین اپنی نشستوں پر براجمان تماشہ دیکھ رہے، اجلاس میں تحریک انصاف کے اراکین نے فلسطینی مسلمانوں کے حق میں بینرز بھی لے کر آئے اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے رہے ،سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق ووٹنگ کے طریقہ کار سے ایوان کو آگاہ کیا اور ہدایت کی کہ پانچ منٹ تک گھنٹاں بجانی جائیں اس کے بعد قومی اسمبلی ہال کو دو حصوں میں تقسیم شہباز شریف کوووٹ دینے والے ارکان کو دائیں اور عمر ایوب کوووٹ دینے والے ارکان کو بائیں جانب لابی میں جانے کی ہدایت کی جس کے بعد پہلا ووث نواز شریف نے کاسٹ کیا حکومتی اتحاد شہباز شریف کے لئے لابی اے میں ووٹ کاسٹ کریں گے اپوزیشن اور سنی اتحاد لابی بی میں ووٹ کاسٹ کریں گیاراکین ایوان سے باہر جانے سے پہلے رجسٹر پر دستخط کر کے ووٹ پول کرتے رہے۔
Comments are closed.