وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ گوادر کا کرینگے
اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ گوادر کا کرینگے،وزیراعظم منگل کو گوادر پہنچے گئے ۔ ذرائع کے مطابق نو منتخب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے جس کے بعد کل منگل کو وہ بارشوں سے شدید متاثرہ علاقے گوادرہ کا ہنگامی دورہ کرینگے اور وہاں امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لے کر متاثرین سے ملاقات بھی کرینگے ،۔ وزیراعظم متاثرین کیلئے بڑے امدادی پیکج کابھی ااعلان کرینگے ۔
Comments are closed.