بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہوگیا
کوئٹہ (آن لائن) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی تین خالی نشستوں پر امیدواروں کی طرف سے ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن تھا۔12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 اور 5 مارچ 2024 کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی قبول یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 07.03.2024 ٹربیونل کی طرف سے اپیلیں نمٹانے کی آخری تاریخ 09.03.2024 امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت 09.03.2024کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 10.03.2024 پولنگ 14.03.2024 کو صبح 9 سے شام چار بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہیگا۔ پولنگ صوبائی صوبائی اسمبلی بلوچستان میں ہوگی۔
Comments are closed.