نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھالیا،گارڈ آف آنر پیش
اسلام آباد(آن لائن)نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے منصب کا حلف اٹھالیا،صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔ ایوان صدر میں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، تقریب میں غیر ملکی سفارتکار، سینئر سرکاری حکام اور سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں،تقریب میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک ہیں۔ اس کے علاوہ آصف زرداری، نوازشریف، بلاول بھٹوزرداری، وزیراعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ اور سرفراز بگٹی نے بھی شرکت کی جبکہ مختلف ممالک کے سفیر بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہاوٴس میں مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف کی حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہاوٴس میں مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم آفس کے عملے کا تعارف بھی کروایا جائے گا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور منصب سے سبکدوش ہونے والے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بھی ملاقات ۔ سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو مسلح افواج کی جانب سے الوداعی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا
Comments are closed.