بانی چیئرمین سے ملاقات کا معاملہ ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹادی

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر فیصل جاوید خان کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات بارے دائر درخواست نمٹا دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے فیصل جاوید کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالتی احکامات پر ڈپٹی اور اسسٹنٹ سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے درخواست گزار کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء اور سیاسی معاونین کی فہرست 26 فروری کے حکم نامے کیساتھ منسلک کرکے جیل انتظامیہ کے سامنے رکھیں

، اگر سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کرتے تو ان پر 25 ہزار روپے فی درخواست جرمانہ عائد کیا جائے گا۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ26 فروری کو اس عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ملاقات کرانے کے احکامات دیئے تھے، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے مسلسل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی کیخلاف 26 فروری کے احکامات نہ ماننے پر توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصل جاوید خان کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی

Comments are closed.