سیکرٹری داخلہ کی مداخلت کے باوجودسی ڈی اے اور ایف آئی اے میں ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے کی کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں جاری تحقیقات کا معاملہ پر سیکرٹری داخلہ کی مداخلت کے باوجود دونوں اداروں کا ڈیڈ لاک ختم نہ کر سکی ،ذرائع کے مطابق سیکرٹری داخلہ نے غیر قانونی بیلٹنگ کیس میں ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین سی ڈی اے کی ملاقات کرائی ،ڈی جی ایف آئی اے نے سی ڈی اے کو تحقیقات مکمل ہونے تک کلین چٹ دینے سے انکار کر دیا

،ذرائع کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کا انکوائری کے علاوہ فائلز کو کلئیر کرنے کا مطالبہ برقرار ہے،ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کی 69 ارب کرپشن کیس میں 15 سو سے زائد فائلز ایف آئی اے کے پاس زیر تفتیش ہیں ،سیکرٹری داخلہ کی ہدایات پر ایف آئی اے نے کلئیر ہوئی چار سو فائلز سی ڈی اے کے حوالے بھی کی چار سو فائلز ملنے کے باجود سی ڈی اے سٹیٹ اور لینڈ ڈپارٹمنٹ نے شہریوں کو این ڈی سی نہ دی ،سی ڈی حکام کے مطابق جب تک تمام ریکارڈ نہیں مل جاتا کوئی این ڈی سی نہیں کریں گے ،سی ڈی اے کی جانب سے کام نہ ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامناہے۔

Comments are closed.