آئین وقانون کو ختم کرنے کیلئے پی ڈی ایم 2 لائی گئی ہے، شاندانہ گلزار
اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا کہ اس ملک میں آئین و قانون ختم کرنے کے لئے پی ڈی ایم 2 لائے ہیں،یہ موروثیت کا سسٹم ہے ان نے ملک کو تباہ کرنے کی ٹھانی ہوئی ہے،ہمارے سیاسی اختلافات ہیں لیکن پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس دیں پھر ہم ان سے بات کریں گے،پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے لئیے درخواست دائر کی ہے،اللہ اور پاکستان کی عوام اسکی اجازت بلکل نہیں دیں گی،یہ پاکستان بہت ساری قربانیوں سے بنا تھا یہ اسکو تباہ کر رہے ہیں
،جب چور اگھٹے بیٹھ جائیں تو یہ گرے نہ گریں یہ ملک گرانے کی کوشش کر رہے ہیں، پی ٹی آئی رہنما نے کہا بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ واپس ہوگا پھر بات ہوگی،بات تو انسان دشمن سے بھی کر سکتا ہے یہ تو پھر پاکستانی ہیں،ہمارے سیاسی اختلافات ہیں لیکن پہلے ہمارا مینڈیٹ دیں واپس پھر ہم ان سے بات کریں گے،اگر یہ چاہئیں کہ ہمارے کیسز معاف کروا دو پھر وہ عوامی مفاد نہیں ہے،بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا کہ عوام سے چوری کرنے والوں کے لئیے کوئی معافی نہیں ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہا چھوڑ کر جانے والوں کو برا بھلا نہیں،کون واپس آئے گا کب واپس آئے گا وہ بانی پی ٹی آئی خود فیصلہ کریں گے
Comments are closed.