پلڈاٹ نے 2024کے عام انتخابات بارے اپنی جائزہ رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد( آن لائن)پلڈاٹ نے 2024 کے عام انتخابات کے بارے میں اپنی جائزہ رپورٹ جاری کردی، رپورٹ میں کہا گیا کے 2024عام انتخابات میں سب سے کم منصفانہ اسکور ریکارڈ کیا گیا، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر فارم 45، 46، 48 اور 49 کی اشاعت میں تاخیر ہوئی، قبل از پولنگ مرحلے کے دوران انتخابات کے شیڈول میں کافی تاخیر، سیاسی جبر، نگران حکومت کی جانب سے غیر جانبداری کا فقدان دیکھا گیا ۔پلڈاٹ کی جاری رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومتیں اور ریاستی ادارے اور خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال تھی، پولنگ کے دن موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی معطلی نے نہ صرف الیکشن مینجمنٹ سسٹم سے سمجھوتہ کیا بلکہ انتخابی عمل میں عوام کی شرکت کے لیے بھی مشکلات پیدا کیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے

، پولنگ مکمل ہونے کے بعد، الیکشنز ایکٹ، 2017 کے سیکشن 13(3) میں طے شدہ وقت سے زیادہ عارضی نتائج کے اعلان میں تاخیر نے انتخابات کی ساکھ پر سنگین سوالات کو جنم دیا، فارم-45 اور فارم-47 کے درمیان بڑے پیمانے پر تفاوت کے الزامات نے بھی انتخابات کی ساکھ کے بارے میں خدشات کو بڑھا دیا ہے، ،پلڈاٹ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 95 (10) کی خلاف ورزی نے الیکشن کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچایا ہے،سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ پولنگ کے دن سے لے کر 25 دنوں تک ایک بڑا تنازعہ بنی رہی، دیگر تمام سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں الاٹ کی گئیں

Comments are closed.