وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کیلئے نواز شریف سے مشاورت مکمل کرلی
اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے قائد ن لیگ نوازشریف سے وفاقی کابینہ کیلئیمشاورت مکمل کر لی ، صدارتی انتخابات کے بعد وفاقی کابینہ حلف اٹھائے گی، وزارت خزانہ کا قلمدان نجی بنک کے سربراہ کو ہی ملنے کا قوی امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اپنی معاشی ٹیم کا انتخاب خود کرینگے، بعض نئے چہرے بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہونگے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو ابتداء میں دو وزارتوں کی پیش کش کی گئی ہے ، فیصل سبزواری اور مصطفے کمال کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، حتمی فیصلہ رابط کمیٹی آج کرے گی، ایم کیو ایم نے چار وزارتیں مانگ رکھی ہیں۔
Comments are closed.