چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ
راولپنڈی (آن لائن ) پاکستان اور چین کے اشترا ک سے مقامی طورپر تیار کئے گئے حیدر ٹینک کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس سلسلے میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے حیدر ٹینک پائلٹ پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔حیدر ٹینک کی رول آوٹ تقریب میں چینی سفیر اور چین کی نورنکو کمپنی سمیت اعلی پاکستانی عہدے دار بھی شریک ہوئے۔ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا نے چین کے تعاون سے تیار کردہ حیدر ٹینک باضابطہ طور پر افتتاح کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بے مثال فائر پاور کے ساتھ حیدر ٹینک جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کردہ اور شاندار صلاحیتوں کا مالک ہے۔ حیدر ٹینک میدان جنگ میں بہترین نقل و حرکت کے ساتھ اپنے تحفظ کی بھی شاندار خوبیاں رکھتا ہے ،دفاعی اختراعات کے شعبے میں بے مثال مہارت کے حصول میں حیدر ٹینک پاکستان کی دفاعی صنعت کے عزم کا اظہار ہے۔ ارمی چیف کو حیدر ٹینک کی تکنیکی صلاحیتوں کے بارے میں مفصل بریفنگ دی گئی،ارمی چیف کو اسلحے اور دیگر ہتھیاروں کو اندرون ملک تیار کرنے کے حوالے سے بھی اگاہ کیا گیا ۔آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریل کمپلیکس کے مینوفیکچرنگ شعبوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریل کمپلیکس میں کام کرنے والے افسروں اور دیگر ورک فورس کے عزم اور شاندار تکنیکی کامیابیوں کو سراہا ۔ہیوی انڈسٹریل کمپلیکس ٹیکسلا آمد پر چیئرمین ایچ ائی ٹی نے ارمی چیف کا استقبال کیا۔
Comments are closed.