بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی قرار داد سینیٹ میں جمع

اسلام آباد(آن لائن ) بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی قرار داد سینیٹ میں جمع کردی گئی ۔قرارداد تحریک انصاف کے سینیٹرز نے جمع کروائی ہے ۔

قرار داد پر سینیٹر فلک ناز چترالی اور سیف اللہ ابڑو کے دستخط ہیں۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی، شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری شبلی فراز یاسمین راشد،صنم جاوید ،پرویز الہی،محمود الرشید، عمران ریاض اسد طور کو رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر مقدمات جھوٹ اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں، مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں انہیں فوری ختم کیا جائے، بانی پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ ہیں، سیاسی انتقام نے ملک کی معیشت ساکھ اور ملکی اداروں کو تباہ کیا ہے،بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی، سمیت تمام لیڈرز اور کارکنان کو رہا کیا جائے۔

Comments are closed.