بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی بڑی جماعت ،ن لیگ کا دوسرا نمبر

اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کے بعد بلوچستان اسمبلی کی پارٹی پوزیشن کی نئی لسٹ جاری کر دی جس کے مطابق بلوچستان اسمبلی 65 ارکان پر مشتمل ہے، پیپلز پارٹی 17 اراکین کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے ،پیپلز پارٹی ارکان کی تعداد 17 ہے، 13 جنرل، 3 خواتین اور ایک غیر مسلم کی نشست ہے،بلوچستان ن لیگ 16 سیٹوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت ہے ،ن لیگ کی جنرل نشستیں 12 جنرل، 3 خواتین اور ایک غیر مسلم لیک نشست ہے،جے یو آئی ارکان کی تعداد 12، 9 جنرل، 2 خواتین اور ایک غیر مسلم کی نشست ہے،بی اے پی ارکان کی تعداد 5، 4 جنرل اور ایک خواتین کی مخصوص نشست ہے،نیشنل پارٹی کے ارکان کی تعداد 4، 3 جنرل اور ایک خواتین کی نشست ہے،اے این پی ارکان کی تعداد 3، 2 جنرل اور ایک خواتین کی نشست ہے،جماعت اسلامی، بی این پی، حق دو تحریک کی ایک ایک نشست ہے،بی این پی عوامی ایک اور ایک ہی آزاد بلوچستان اسمبلی میں موجودہے،الیکشن کمیشن نے 3 صوبائی نشستوں پر رزلٹ روک رکھے ہیں۔

Comments are closed.