سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی 168 ارکان کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی

اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کی پارٹی پوزیشن جاری کر دی جس کے مطابق سندھ اسمبلی 168 ارکان پر مشتمل ہے، پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 116ہے جو سب سے بڑی پارٹی ہے ،پیپلز پارٹی کے 88 جنرل، 21 خواتین اور 7 غیر مسلم کی نشستیں ہیں،ایم کیو ایم دوسری بڑی جماعت ہے جن کے ارکان کی تعداد 37ہے، 28 جنرل، 7 خواتین اور 2 غیر مسلم کی نشستیں ہیں،جی ڈی اے کی 3 نشستیں، 2 جنرل اور ایک خواتین کی مخصوص نشست ہیں،جماعت اسلامی کی ایک نشست ہے،سندھ اسمبلی میں 9 آزاد ارکان ہیں۔سندھ اسمبلی کی 2 نشستوں پر نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا،ایک نشست پر کامیاب امیدوار کی وفات اور ایک نشست پر امیدوار نے اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کرائی۔

Comments are closed.