سینیٹ الیکشن،پیپلزپارٹی نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن پر پارٹی امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ چاروں صوبوں اور وفاق کی سینیٹ نشستوں کیلئے امیدوار 10 مارچ تک درخواستیں ارسال کریں،درخواستیں زرداری ہاوس اسلام اور بلاول ہاوٴس کراچی کے پتے پر ارسال کی جائیں ،درخواست صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ہوگی،درخواست کے ساتھ ایک لاکھ روپے کا بنک ڈرافٹ بنام پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام منسلک کیا جائے

Comments are closed.