سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آج ایک تاریخی فیصلہ سنایا ہے،تفصیلی فیصلے کے بعد اپنے وکلاء سے بات کریں گے،عدالت نے مانا ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو فئیر ٹرائل کا موقع نہیں ملا،سپریم کورٹ کے بھٹو صدارتی ریفرنس رائے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 44 سال کے بعد تاریخ درست ہونے جا رہی ہے،اس فیصلے کے وجہ سے پاکستان ترقی کرسکے گا۔ بھٹو صدارتی ریفرنس کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بلاول نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو صدارتی ریفرنس پر رائے سنا دی ہے

، عدالت عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ بھٹو کو آئین کے مطابق مصنفانہ ٹرائل نہیں ملا اور ان کے خلاف مقدمہ قانون کے مطابق نہیں چلایا گیا۔ عدالت نے یہ تسلیم کیا ہے کہ قائدِ عوام شہید بھٹو کو فیئر ٹرائل نہیں ملا،ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے واضح کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کیلئے فیصلہ سنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریت کا مستقبل اس فیصلے سے روشن ہوا،اس فیصلے کے وجہ سے پاکستان ترقی کرسکے گااور عوام انصاف کی امید رکھے بیٹھے تھے،اس فیصلے کے بعد امید رکھتے ہیں ہمارا نظام درست سمت میں چلنا شروع ہو جائے گا، تمام ججز اور وکلا کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تفصیلی فیصلے کے بعد اپنے وکلاء سے تفصیل سے بات کرسکوں گا۔

Comments are closed.