اجے دیوگن کی فلم ”شیطان“ کو سینسر بورڈ سے نمائش کی اجازت مل گئی

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ سٹار اداکار اجے دیوگن کی نئی ہارر فلم شیطان کو سینسر بورڈ سے نمائش کی اجازت مل گئی۔ فلم کی کہانی کبیر(اجے دیوگن) اور اس کی فیملی کے گرد گھومتی ہے جب ان کا تفریحی ویک اینڈ ایک بھیانک خواب کا روپ دھار لیتا ہے۔کالے جادو اور سپر نیچرل مناظر سے بھرپور فلم شیطان پوری دنیا میں جمعہ 8 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔شیطان کو وکاس بہل ہدایت کاری دے رہے ہیں جبکہ اسے اجے دیوگن، جیوتی دیش پانڈے، کمار منگت پاٹھک اور ابھیشیک پاٹھک پروڈیوس کریں گے

Comments are closed.