سپریم کورٹ: محکمہ جنگلات سندھ میں گریڈ 17 کے 7افسران کی تعیناتی کیس کا فیصلہ محفوظ
اسلام آباد( آن لائن)سپریم کورٹ نے محکمہ جنگلات سندھ میں گریڈ 17 کے سات افسران کی تعیناتی کا معاملہ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف سیکرٹری سندھ کے جواب کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے مستردکردیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے لاء افسران کی فوج بھرتی کر رکھی ہے۔
ججزاورسرکاری ملازمین کومظلوم عوام کی جیبوں سے اداکی جاتی ہے۔انھوں نے یہ ریمارکس جمعرات کیروزدیے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی اس دوران چیف سیکرٹری سندھ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری سندھ سے کہاکہآپ نے جو جواب جمع کرایا وہ بہت مایوس کن ہے، پندرہ سال کی عمر میں نرمی کس قانون کے تحت رکھی گئی ہے
،ججز اور سرکاری افسران کو پنشن مظلوم عوام کی جیبوں سے دی جاتی ہے،سندھ حکومت نے 75 لاء افسران کی فوج بھرتی کر رکھی ہے۔عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کا جواب مسترد کردیا۔عدالت نے 15روز میں چیف سیکرٹری سندھ سے دوبارہ تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے اپنے حکم۔نامے میں مزیدکہاہے کہ اگر کوئی فریق جواب جمع کروانا چاہیے کرا سکتا ہے، بعدازاں عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
Comments are closed.