اسلام آباد ہائیکورٹ: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی بندش کیخلاف درخواست پر تحریری حکم
اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی بندش کیخلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیاہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کیاہے۔جس میں کہاگیاہے کہ درخواست گزار وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ ایکس پر 17 فروری سے غیر قانونی بین لگایا گیا ہے، فریقین کو 13 مارچ کے لئیے نوٹس جاری کیے جاتے ہیں، وزارت اطلاعات اور پی ٹی اے سے 13 مارچ کو جواب طلب کیاجاتاہے۔
Comments are closed.