ایوان بالا اجلاس، خواتین کے عالمی دن پر پیش کی جانے والی قرارداد متفقہ طورپر منظور

اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیش کی جانے والی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی قرارداد سینیٹر سیمی ایزدی ،سینیٹر ثناء جمالی اور سینیٹر ثانیہ نشترنے پیش کی ،قرارداد میں فلسطین کی خواتین اور جیلوں میں قید خواتین کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔جمعہ کے روز سینیٹ اجلاس کے دوران عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے قرارداد پیش کی گئی اس موقع پرسینیٹر سیمی ایزدی نے 8مارچ کے حوالے سے قرارداد پیش کرتے ہوئے ملک میں خواتین کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانے کی سفارش کی ہے اس موقع پر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر فلسطین کی خواتین کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کریں کیونکہ انہوں نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہمیں ان خواتین کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو اس وقت جیلوں میں اپنے سیاسی نظریات کی وجہ سے قید ہیں اس موقع پر قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔

Comments are closed.