چیرمین سینیٹ نے 9مئی کے الزام کے تحت پابند سلاسل سینیٹر اعجاز چوہدری کا پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دیدیا
اسلام آباد(آن لائن) چیرمین سینیٹ نے 9مئی کے الزام کے تحت پابند سلاسل سینیٹر اعجاز چوہدری کا پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دیدیا۔جمعہ کے رو زسینیٹ اجلاس کے دوران سینٹر علی ظفر نے کہاکہ اپوزیشن اور حکومتی اراکین نے متفقہ طور پر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری جس کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا ہے اس حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے انہوں نے کہاکہ رول 84کے مطابق یہ اختیار چیرمین سینیٹ کے پاس موجود ہے کہ وہ پروڈکشن آرڈر جاری کرکے اسیر رکن کو ایوان میں حاضر ی کا موقع دیا جائے
انہوں نے کہاکہ صدارتی انتخابات کے موقع پر ووٹ ان کا حق ہے اور اس کو موجود ہونا چاہیے انہوں نے کہاکہ اگر ہم اپنے ساتھی کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے بھی نہ بلا سکیں تو یہ پورے ایوان بالا کیلئے شرم کا مقام ہے انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی کئی اراکین پارلیمنٹ کو ایوان میں پروڈکشن آرڈر جاری کرکے لایا گیا تھاانہوں نے کہاکہ بطور کسٹوڈین آپ کے ساتھ یہ اختیار ہے کہ سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے حوالے سے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے انصاف کے تقاضوں کوپورا کیا جائے انہوں نے کہاکہ اس کی بیماری کے حوالے سے بھی اطلاعات ہیں اور اس حوالے سے بھی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے انہوں نے کہاکہ یہ بہت اہم فیصلہ ہے تاہم اس حوالے سے تما م ارکین سینیٹ آپ کے ساتھ ہیں اس موقع پر ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ یہ اس کا حق ہے کہ وہ صدر کے انتخاب کے موقع پر ووٹ کاسٹ کر سکے۔۔
Comments are closed.