نواز شریف کی زیر صدارت غیر رسمی اجلاس،کابینہ کی تشکیل پر گفتگو

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ (ن )کے قائد میاں نوازشریف کی زیرصدات وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاؤس میں غیررسمی اجلاس ہواجس میں وزیراعظم شہبازشریف ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، اسحاق ڈار ، رانا ثناء اللہ اور دیگر سینئر رہنما ؤں نے شرکت کی،اجلاس میں حکومت سازی اور وفاقی کابینہ کی تشکیل سے سے متعلق مشاورت کی گئی

،اتحادی جماعتوں سے متعلق امور پر بھی مشاورت ہوئی ،اسحاق ڈار نے اتحادی جماعتوں سے ہونے والی بات چیت سے نوازشریف کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق نواز شرریف نے کہا کہ صدارتی انتخاب کا مرحلہ آج مکمل ہو جائے گا،وزیر اعظم آپ جلد کابینہ تشکیل دیں اور منشور پر عمل درآمد شروع کری،پہاڑ جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے،عوام کو ہم سے بہت توقعات ہیں مہنگائی میں کمی ناگزیر ہے،اجلاس میں پیپلز پارٹی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے پر مشاورت کی گئی جس پر شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے کے بعد ان سے پھر گزارش کروں گا۔

Comments are closed.