اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں کسی بھی وقت قتل کیا جاسکتا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ ملک کی ایک بڑی سیاسی شخصیت نے بھارتی شہری جندال کے ذریعے اْن کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے، انہیں کسی بھی وقت کہیں بھی قتل کیا جاسکتا ہے، میرے قتل کا منصوبہ پاکستان کی بڑی سیاسی شخصیت نے بنایا ہے،انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی نے دبئی میں اجرتی قاتلوں کو میرے قتل کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ثبوت سے نشاندہی ہوتی ہے کہ یہ سب کچھ مریم نواز کے ایما پر کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.