فیڈرل میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے 13ویں Batch کی وائیٹ کوٹ تقریب
اسلام آباد:فیڈرل میڈیکل کالج، اسلام آباد میں وائیٹ کوٹ تقریب کے ذریعے ایم بی بی ایس کے 13ویں batch کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔پرنسپل ڈاکٹر ایس ایچ وقار نے مستقبل کے ڈاکٹروں میں وائیٹ کوٹ تقسیم کیے۔پرنسپل ڈاکٹر ایس ایچ وقار نے فیڈرل میڈیکل کالج میں ملک بھر سے میرٹ پر داخلہ پانے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ میڈیکل کی تعلیم ایک نوبل کاز ہے۔ مجھے یقین ہے آپ سخت محنت سے اس شعبے کا حق ادا کریں گے اور قابل ڈاکٹر بن کر انسانیت کی خدمت کے مشن میں ادارے کا نام روشن کریں گے۔فیڈرل میڈیکل کالج کے پرنسپل نے کہا محدود وسائل اور مشکلات کے باوجود ادارے کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ٹیچنگ اسٹاف اور ایڈمنسٹریشن کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔پرنسپل نے جرنل آف فیڈرل میڈیکل کالج کے اجراء2 کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ ڈاکٹر ایس ایچ وقار نے میڈیکل کالج کے جرنل کے اجراء کو اہم سنگ میل قرار دیا۔
Comments are closed.