ن لیگ نے قومی اسمبلی مخصوص نشستوں کیلئے مزید9 نام الیکشن کمیشن بھجوا دیئے
اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لئے 9 نام الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیئے ، ن لیگ کوپنجاب سے قومی اسمبلی کی 27 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں،مسلم لیگ ن کی طرف سے سائرہ افضل تارڑ سمیت بشریٰ بٹ، ہما چغتائی، مہ جبین عباسی، گلناز شہزادی کے نام بھی دئیے گئے ہیں اس کے علاوہ شمائلہ رانا، مریم اکرام، شازیہ فرید اور سیدہ آمنہ بتول کا نام بھی مخصوص نشستوں کے لئے جمع کرایا گیا ہے،یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے فہرست میں نام ختم ہونے پر ن لیگ سے مزید نام مانگے تھے۔
Comments are closed.