سپریم کورٹ پیر کوصحافیوں کوہراساں اور گرفتارکرنے کیخلاف کیس کی سماعت کرے گی

اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ آج پیر کوایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کوہراساں کرنے اور گرفتارکرنے بارے کیس کی سماعت کرے گی ،اٹارنی جنرل پاکستان صحافیوں کومحض تنقیدکرنے پرگرفتار نہ کرنے بارے تحریری یقین دہانی کرائیں گے۔چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا

عدالت نے اعلی عدلیہ کے ججز کے توہین کا معاملہ ،پریس یسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کی بنائی گئی جے ائی ٹی کو چیلنج کرنے کے حوالے سے دائر درخواست کوبھی سماعت کے لیے مقررکردیاہے اس کی سماعت بھی آج پیر کوہوگی۔

Comments are closed.