مظاہرعلی اکبرنقوی رواں ہفتے سپریم جوڈیشل کونسل کافیصلہ چیلنج کریں گے

اسلام آباد(آن لائن ) مظاہرعلی اکبرنقوی رواں ہفتے سپریم جوڈیشل کونسل کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے اس حوالے سے انھوں نے تمام ترقانونی معاملات پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔7رکنی وکلاء پینل بھی دفاع کے لیے مقررکیاجارہاہے۔ذرائع نے بتایاہے کہ جسٹس (ر)مظاہرنقوی نے اپنے دفاع میں تمام تردستاویزات بھی تیار کرلی ہیں جس میں ان تمام الزامات کومستردکرایاجائیگاجس کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل نے انھیں نوکری سے برخواست کرنے کی رائے دے رکھی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج مظاہر اکبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے کو چیلنج کرنے کے لیے آئینی وقانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے رواں ہفتے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیے جانے کاامکان ہے

Comments are closed.