اسلام آباد ہائی کورٹ ،فارم 45 اور فارم47 ویب سائٹ پر جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پرسماعت رواں ہفتے کرے گی

اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ ، انتخابات کے 14 روز کے اندر فارم 45 اور فارم47 ویب سائٹ پر جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پرسماعت رواں ہفتے کرے گی اس دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عدالت میں جواب داخل کرائے گا۔عدالت نے سابقہ سماعت پر الیکشن کمیشن سے جواب طلبکیاتھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے انتخابات کے بعد 14 دنوں میں فارم ویب سائٹ پر جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف مجلس وحدت المسلمین کی درخواست پر سماعت کی

، مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے وکیل ایمان زینب مزاری عدالت میں پیش ہوئیں اور موٴقف اپنایا تھاکہ الیکشن ایکٹ کے مطابق 14 دنوں میں انتخابی نتائج کے فارمز ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صرف فارمز ہی نہیں بلکہ تمام متعلقہ دستاویزات کو ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنا ہوتا ہے، عام انتخابات 8 فروری کو ہوئے مگر ابھی تک متعلقہ دستاویزات اپلوڈ نہیں کیے گئے، الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز کسی حد تک فارم 45 اپلوڈ کیے اور پھر ہٹا دیے۔بعد ازاں عدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردیتھی اب اس کیس کی سماعت رواں ہفتے کی جائیگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے انتخابی فارم اپلوڈ نا کرنے کے خلاف درخواست پر اعتراضات دور کر کے اسے سماعت کے لیے مقررکیاتھا۔

Comments are closed.