دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں،شہباز شریف
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور کے بورڈ بازار میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے،وزیراعظم کی حملے میں شہید ہونے والوں کے بلندی ء درجات کی دعا اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ،وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدای کی اور کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں
۔دوسری جانب وزیر اعظم نے پشاور بورڈ بازار میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر پشاور پولیس کی تعریف کی ،شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم بڑے نقصان سے بچ گئے اور دہشت گرد جہنم واصل ہوئے،دہشتگردی کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہی ہیں ،دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔
Comments are closed.