مسلم لیگ ق نے گجرات سے پی ٹی آئی کی وکٹ اڑا دی

لاہور(آن لائن)گجرات سے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا،حلقہ این اے 62سے پی ٹی آئی کے ایم این اے چوہدری الیاس نے مسلم لیگ ق جوائن کر لی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رپورٹ جاری کر دی، حلقہ این اے 62 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری عابد رضا کوٹلہ کو شکست دے کر چوہدری الیاس نے میدان مارا تھا۔تفصیل کے مطابق گجرات کے حلقہ این اے 62 سے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری الیاس نے مسلم لیگ ق جوائن کر لی،8فوری کو ہونے والے الیکشن میں چوہدری الیاس نے پی ٹی کے نام پر ووٹ حاصل کیے تھے،

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے چوہدری محمد الیاس کی مسلم لیگ ق کو جوائن کرنے کی رپورٹ جاری کر دی۔حلقہ این اے 62 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری عابد رضا کو شکست ہوئی تھی جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اس حلقہ سے جیتے تھے۔مسلم لیگ ق کے ایم این ایز میں حلقہ این اے 63 سے چوہدری حسین الٰہی،حلقہ این 64 سیچوہدری سالک حسین، حلقہ این اے 62 سے چوہدری الیاس جبکہ حلقہ این اے 165بہاول پور سے چوہدری طارق بشیر چیمہ شامل ہیں۔

Comments are closed.