ارباز خان سے شادی کا فیصلہ کسی کے دباوٴ میں آکر نہیں کیا تھا، ملائکہ اروڑا

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا نے کہا ہے کہ اْنہوں نے اپنے سابق شوہر ارباز خان سے شادی کا فیصلہ گھر والوں کے دباوٴ میں ا?کر نہیں کیا تھا بلکہ یہ اْن کا اپنا ذاتی فیصلہ تھا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں ملائکہ اروڑا سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے 25 سال کی عمر میں شادی کرنے کا فیصلہ کیوں کیا تھا؟

اس سوال کے جواب ملائکہ نے کہا کہ جس فیملی سے میرا تعلق ہے وہاں لڑکیوں پر شادی کا کوئی دباوٴ نہیں ہوتا، میرے والدین نے مجھے یہی کہا تھا کہ تم اپنی مرضی سے زندگی گزارو، باہر جاوٴ، کیریئر بناوٴ لیکن اس سب کے دوران میرے ذہن میں شادی کا خیال ا?گیا تھا۔ ملائکہ اروڑا نے کہا کہ میں 22 سے 23 سال کی عْمر میں ہی شادی کرنا چاہتی تھی، مجھے جلدی شادی کرنے کے لیے کسی نے مجبور نہیں کیا تھا، پھر میں نے 25 سال کی عْمر میں ارباز خان سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ اس وقت میرے پاس بہترین آپشن تھا۔ اْنہوں نے کہا کہ شادی کے کچھ سال بعد مجھے احساس ہوا کہ میں زندگی میں کچھ اور کرنا چاہتی ہوں، میں اپنے بیٹے کی خوشی چاہتی تھی ، زندگی میں خود کو مطمئن کرنا اور خوش محسوس کرنا چاہتی تھی۔ ملائکہ اروڑا نے مزید کہا کہ جب میں نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا تو اْس وقت مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ہماری انڈسٹری میں خواتین طلاق کے بعد بھی اپنے کیریئر میں ا?گے بڑھ سکتی ہیں کیونکہ طلاق یافتہ خاتون کو ہر کوئی حقیر نظر سے دیکھتا ہے۔

Comments are closed.