عمران خان سے ملاقات کیلئے بیرسٹر گوہر نے درخواست دائر کردی
اسلام آباد (آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر تے ہوئے درخواست دائر کردی۔درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موٴقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان، سیکریٹری جنرل عمر ایوب اور سیکریٹری شبلی فراز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں لہذا اڈیالہ جیل حکام کو عمران خان سے ملاقات کرنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کیے جائیں۔بعد ازاں چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن کے کچھ دستاویزات تھے جو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کے لئیے لیکر گئے تھے،سینٹ انتخابات ہو رہے ہیں اس لئے درخواست دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے دستاویزات کے ہمراہ مشاورت کی اجازت دی جائے،عدلیہ ہی ہے، بڑی توقعات ہیں ہمیں عدلیہ پر، ہمیشہ آتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہمیں بھی انصاف ملے گا، تیزی کے ساتھ فیصلے ہوئے ہیں چاہے سپریم کورٹ، ہائیکورٹ یا پھر ٹرائل کورٹ ہو،جس غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے ٹرائل چلایا گیا ہے عدلیہ کی زمہ داری ہے نوٹس لے،عدلیہ سے امید ہے کہ ہمیں بھی انصاف ملے گا۔
Comments are closed.